0
Monday 15 Aug 2022 19:51

معذور افراد کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت کا کنوینس الاونس بڑھانے، اسامیاں اپ گریڈ کرنے کا اعلان

معذور افراد کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت کا کنوینس الاونس بڑھانے، اسامیاں اپ گریڈ کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں نابینا، گونگے و بہرے اور دیگر معذوری میں مبتلا ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس بڑھانے، پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اور 664 خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے معذور افراد کے وفد نے آج وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔ وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کرنیوالوں میں بلائنڈ لیبر یونین اور بلائنڈ پروفیشنل ایسوسی ایشن کے عہدیدار محمد اویس، عدنان محمود، ارم اور دیگر شامل تھے۔ معذور افراد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تمام مسائل سنے اوران کے حل کیلئے فوری احکامات دئیے۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی نے اس موقع پر بتایا کہ پنجاب حکومت معذور افراد کو 10 ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معذور افراد کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں معذور افراد جس میں نہ سن سکیں نہ چل سکیں سب شامل ہیں کیلئے پوسٹوں کو اپ گریڈ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معذور افراد کیلئے 664 خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتی کا اعلان کیا کیا اور کہا کہ 664 خالی آسامیوں پر معذور افراد کی بھرتی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو آج ہی سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثواب کا کام ہے، اس میں ایک سکینڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے دور میں معذور افراد کے مسائل سے پہلو تہی کیا۔

چودھری پرویز الہیٰ نے معذور افراد کے وفد سے گفتگو میں کہاکہ آپ قوم کے بچے ہیں، پنجاب حکومت آپ کے مسائل حل کریگی اور آپ کو پورا احترام دیں گے۔ معذور افراد نے مسائل حل کرنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے اظہار تشکر کیا۔ معذور افراد نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے محسن ہیں۔ آپ نے ہمارے لئے اپنے سابق دور میں ادارے بنائے اور آج ہمارے دیرینہ مسائل حل کیے، جس پر ہم آپ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1009102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش