QR CodeQR Code

لاہور، جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

14 Aug 2022 10:57

شفیق آباد میں چاند مسیح اندھی گولی کا نشانہ بن گیا، لوئرمال کے علاقے میں چھت پر سوئی خاتون کو گولی آن لگی، پولیس نے دونوں لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جشن آزادی کی خوشی سے زندگیوں کے 2 چراغ گل ہو گئے۔ رات بارہ بجتے ہی شہر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پورا شہر گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ اس دوران لاہور کے علاقے شفیق آباد میں 17 سالہ نوجوان چاند مسیح سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ چاند مسیح غازی شادی ہال کے قریب پیدل جا رہا تھا کہ گولی کا نشانہ بن گیا۔ دوسری جانب لوئر مال کے علاقے میں چھت پر سوئی خاتون کو گولی آن لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس تاحال ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کا سراغ نہیں لگا سکی۔


خبر کا کوڈ: 1009105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009105/لاہور-جشن-ا-زادی-کی-خوشی-میں-ہوائی-فائرنگ-خاتون-سمیت-2-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org