QR CodeQR Code

پنجاب پولیس کے 55 ایس پیز اور ڈی ایس پیز تبدیل

14 Aug 2022 11:12

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں 5 پولیس افسران اور 8 اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث 12 ایچ ایچ اوز کو تبدیل کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب پولیس کے 55 ایس پیز اور ڈی ایس پیز کا تبادلہ کر دیا۔ وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پولیس کے 55 ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو  تبدیل کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں لاہور پولیس کے متعدد ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں 5 پولیس افسران اور 8 اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث 12 ایچ ایچ اوز کو تبدیل کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1009110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009110/پنجاب-پولیس-کے-55-ایس-پیز-اور-ڈی-تبدیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org