QR CodeQR Code

نئی نسل میں نفاق اور ناامیدی کا بیج بویا جا رہا ہے، خواجہ آصف

14 Aug 2022 11:40

اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں نے اگر لیڈر شپ کرنی ہے تو عوام کی حمایت سے کریں، جلسوں میں یقین نہ دلائیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں، تمام اداروں کو  اپنی حدود میں رہنے دیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں نے اگر سیاست کرنی ہے تو عوام کی حمایت اور ان کے ووٹ پر کریں، نئی نسل کو نفاق اور ناامیدی کا سبق نہ پڑھایا جائے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا کہ نئی نسل میں نفاق اور ناامیدی کا بیج بویا جا رہا ہے، پچھلے چار سال میں ہمارا کلچر تباہ کیا گیا، سیاستدانوں نے اگر لیڈر شپ کرنی ہے تو عوام کی حمایت سے کریں، جلسوں میں یقین نہ دلائیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں، تمام اداروں کو  اپنی حدود میں رہنے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص نے ٹی وی پر وہ باتیں کیں جو آج تک کسی جماعت نے نہیں کیں، بغاوت کی دعوت دی گئی، تمام سیاستدانوں کو عہد کرنا چاہیے کہ سیاست کے لیے کسی اور بے ساکھی پر کھڑے نہیں ہوں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست کرنی ہے تو عوام کے ووٹ پر کریں کسی ادارے کے سر پر نہیں، ایک نئے دور کا آغاز کریں جس میں تمام ادارے اپنے اختیارات کا پاس کریں۔


خبر کا کوڈ: 1009113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009113/نئی-نسل-میں-نفاق-اور-ناامیدی-کا-بیج-بویا-جا-رہا-ہے-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org