QR CodeQR Code

برہان الدین ربانی کی نماز جنازہ کابل میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جگہ کے قریب فائرنگ

23 Sep 2011 15:08

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق افغانستان کے سابق صدر اور کابل امن شوریٰ کے سابق سربراہ برہان الدین ربانی کی تدفین کی جگہ کی قریب فائرنگ ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نماز جنازہ کے بعد ربانی کی میت کو تدفین کیلئے لے کے جایا جا رہا تھا کہ فائرنگ ہو گئی۔


کابل:اسلام ٹائمز۔ سابق افغان صدر پروفیسر برہان الدین ربانی کی نماز جنازہ کابل میں ادا کر دی گئی ہے۔ افغانستان میں امن کونسل کے چیئرمین، سابق افغان صدر پروفیسر برہان الدین ربانی کی نماز جنازہ کابل میں ادا کی گئی جنھیں کابل کی بجائے وزیراکبر خان میں دفنایا جائے گا، نماز جنازہ میں افغان صدر حامد کرزئی، کابینہ کے ارکان، اعلیٰ حکومتی عہدیدار، پارلیمنٹرینز کے علاوہ غیر ملکی افراد نے بھی شرکت کی، اس موقع پر حامد کرزئی نے امن کو کوششیں جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ ملک میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے، شہر میں ریڈ الرٹ ہے اور 3 ہزار مزید فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔ افغانستان کے اپوزیشن عبداللہ عبداللہ نے کرزئی حکومت پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد حملے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق افغانستان کے سابق صدر اور کابل امن شوریٰ کے سابق سربراہ برہان الدین ربانی کی تدفین کی جگہ کی قریب فائرنگ ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نماز جنازہ کے بعد ربانی کی میت کو تدفین کیلئے لے کے جایا جا رہا تھا کہ فائرنگ ہو گئی۔


خبر کا کوڈ: 100913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/100913/برہان-الدین-ربانی-کی-نماز-جنازہ-کابل-میں-ادا-کر-دی-گئی-کے-بعد-تدفین-جگہ-قریب-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org