0
Sunday 14 Aug 2022 16:35

ملک گیر تحریک کا آغاز ہوچکا، حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے، فواد چوہدری

ملک گیر تحریک کا آغاز ہوچکا، حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک کا آغاز ہوچکا ہے، حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کا الیکشن سے انکار اقتدار سے چمٹا رہنے کی خواہش کا عکاس ہے۔ ٹویٹ میں انھوں نے شہباز شریف کے میثاق معیشت کو ایک احمقانہ خیال قرار دیا اور لکھا کہ سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں، معاشی فریم ورک تو صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کوئی ذی ہوش اس حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا، کل رات جلسے میں لاکھوں‌ لوگوں‌ نے آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا۔ انھوں نے کہا اب ملک گیر تحریک کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ حکومت چند ہی ہفتوں کی مہمان ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش