QR CodeQR Code

75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری

14 Aug 2022 17:58

نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں ہیں، جبکہ اس کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کر دیا۔ اسٹیٹ بینک  کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں قائداعظمؒ، علامہ اقبالؒ، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناحؒ کی تصاویر ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں ہیں، جبکہ اس کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔ اسٹیٹ بینک  کے مطابق 75 روپے کا یادگاری نوٹ 30 ستمبر سے عوام کیلئے جاری ہوگا۔ واضح رہے کہ نوٹ میں سبز اور سفید رنگ کا امتزاج ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1009151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009151/75ویں-یوم-ا-زادی-کی-مناسبت-سے-75-روپے-کے-یادگاری-نوٹ-کا-ڈیزائن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org