0
Sunday 14 Aug 2022 18:05

جشن آزادی کی آڑ میں احتجاج کرنیوالے ایم کیو ایم لندن کے 25 کارکنان گرفتار

جشن آزادی کی آڑ میں احتجاج کرنیوالے ایم کیو ایم لندن کے 25 کارکنان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جشنِ آزادی کی آڑ میں احتجاج کرنے والے کالعدم تنظیم ایم کیو ایم لندن کے 25 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ اسد علی رضا کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر 2 درجن سے زائد افراد مختلف گاڑیوں میں پاکستانی پرچم لے کر پہنچے تھے، جنہوں نے تھوڑی دیر بعد اچانک ایم کیو ایم لندن کے جھنڈے نکال لیے اور اپنے قائد الطاف حسین کی تصاویر لے کر اپنے قائد اور پارٹی کے نعرے لگانے لگے۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ ایم کیو ایم لندن اور ان کے قائد الطاف حسین پر پاکستان میں پابندی عائد ہے اور تنظیم کالعدم قرار دی جا چکی ہے، جس پر انہیں اس طرح کی کارروائی کی اجازت نہیں ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم اور پابندی ہونے کی وجہ سے پولیس نے کارروائی کرکے 25 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جنہیں فوری طور پر آرٹلری میدان تھانے منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1009153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش