0
Sunday 14 Aug 2022 19:16

پنجگور، شرپسند عناصر کا ڈی سی ہاؤس پر دستی بم حملہ، 1 اہلکار زخمی

پنجگور، شرپسند عناصر کا ڈی سی ہاؤس پر دستی بم حملہ، 1 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شرپسند عناصر نے ڈپٹی کمشنر ہاؤس پنجگور پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ جس میں ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقہ چتکان تار آفس میں واقع ڈپٹی کمشنر ہاؤس پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے مشرقی سائڈ سے حملہ کیا اور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دستی بم کی وجہ سے ڈی سی ہاؤس پنجگور کی سکیورٹی پر معمور لیویز اہلکار سبیل ولد قدیر احمد زخمی ہو گیا، جبکہ اندر کھڑی بلٹ پروف گاڑی سمیت تین گاڑیوں کو نقصان ہوا۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی حملہ سے محفوظ رہیں۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش