0
Sunday 14 Aug 2022 21:04

پاکستان کو تقسیم کرنے اور نفرت پھیلانے والوں کا بحیثیت قوم مل کر مقابلہ کریں گے، شازیہ مری

پاکستان کو تقسیم کرنے اور نفرت پھیلانے والوں کا بحیثیت قوم مل کر مقابلہ کریں گے، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو پاکستان کا 75واں یوم آزادی مبارک ہو، فخر کرتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں، ہمیں اس بات کی قدر بھی ہے کہ پاکستان ہمارا وطن ہے ہم اسکے شہری ہیں۔ شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے اندر جو لوگ تقسیم کرنے اور نفرت کی بات کو پھیلا رہے ہیں ان تمام عناصر کی بحیثیت قو م مل کر مقابلہ کریں گے، ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور ہمیں اس بات کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہماری ہر کوشش اور ہر قدم پاکستان کی بہتری، اور ترقی کے لئے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہم اس دن کو عہد کریں کہ ہم پاکستان کی بقاء، ترقی اور سالمیت کیلئے مل کر کام کریں گیں، ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ایک قوم بن کر وطن عزیز کی خدمت کریں گیں اور ہم بانی قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو یقینی بنائیں گیں اس لئے ہم محنت سے پاکستان کا لوہا پوری دنیا میں منوائے گیں۔
خبر کا کوڈ : 1009158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش