0
Sunday 14 Aug 2022 22:41

یوم آزادی ہند کے پیش نظر سرحدوں پر چوکسی بڑھائی گئی

یوم آزادی ہند کے پیش نظر سرحدوں پر چوکسی بڑھائی گئی
اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی ہند کے پیش نظر جموں صوبے میں لائن آف کنٹرول پر چوکسی بڑھائی گئی ہے تاکہ جنگجووں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں پٹھان کورٹ شاہراہ کو پوری طرح سے سیل کیا گیا اور کشمیر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ جموں صوبے میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حد متارکہ پر رات کا گشت بھی تیز کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو وقت رہتے ناکام بنایا جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فو ج کو ہدایت دی گئی ہے کہ سرحدوں پر چوبیس گھنٹے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ رات کے دوران دکھائی دینے والے آلات کے ذریعے بھی مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھی جائے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یوم آزادی ہند کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں بھارتی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔ ان کے مطابق سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور جو کوئی بھی غیر قانونی طریقے سے بھارت کے حدود میں گھس آنے کی کوشش کرئے گا اس سے سخت قیمت چکانی پڑے گی۔ دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ اگرچہ سرحدیں اس وقت خاموش ہے لیکن یوم آزادی کے پیش نظر حد متارکہ پر فوج کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش