0
Sunday 14 Aug 2022 21:18

انگریز خود چلے گئے مگر اپنے شاگرد حکمران پاکستان پر مسلط کر گئے، جماعت اسلامی

انگریز خود چلے گئے مگر اپنے شاگرد حکمران پاکستان پر مسلط کر گئے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے، اسلام اور نظریہ پاکستان ہی ملک کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کی ضمانت ہیں، 75ویں یوم جشن آزادی کے موقع پر پوری قوم کو تجدید عہد کرنا چاہئے کہ خون کے آخری قطرے تک تحریک پاکستان کے شہداء اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے خواب کو پورا کرنے کیلئے اسلامی و خوشحال پاکستان کے قیام تک جدوجہد جاری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے 75ویں یوم جشن آزادی پر کراچی میں منعقدہ مختلف تقریبات سے خطاب اور پرچم کشائی کے دوران کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ سیکولر و غلام حکمران ٹولہ کی غلامانہ پالیسوں کی وجہ سے ملک مقروض اور مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، سودی نظام معیشت، کرپشن اور آئی ایم ایف کی غلامی سے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ پون صدی گذر جانے کے باوجود ملک اپنے قیام کے مقاصد کے قریب کی بجائے دور ہوتا جا رہا ہے، آج بھی ہماری عدالت سے لیکر پارلیمنٹ تک انگریز کا قانون اور نظام معیشت سود پر قائم ہے، جو کہ اللہ سے وعدہ خلافی اور اللہ و اس کے رسولؐ سے جنگ کا اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قرآن و سنت کے نفاذ کیلئے قائم ہوا تھا، تحریک پاکستان کا نعرہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ کا مطلب بھی یہی تھا، بدقسمتی سے انگریز خود چلے گئے، مگر اپنے شاگرد حکمران ہم پر مسلط کرگئے، ملک میں حقیقی تبدیلی، انگریزوں کے شاگردوں سے نجات اور شہداء کے خوابوں کی تعبیر کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، کیونکہ اب حل جماعت اسلامی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش