0
Sunday 14 Aug 2022 21:28

دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید

دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے دو اہل کار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر دیر کے علاقے باروال میں گزشتہ روز دھماکا ہوا، جس کے سببب سیکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہداء میں 30 سالہ سپاہی ساجد علی اور 32 سالہ سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ دونوں شہدا کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ دریں اثنا کوٹلی میں سپاہی ساجد علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔  شہید ساجد علاقہ گوئی بٹالی سے تھا جو ایل او سی کا رہنے والا تھا۔ اس کی 8 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ شہید کی نماز جنازہ آج اتوار کو دن ایک بجے گوئی سہنی پنیالی کے مقام پر ادا کی گئی۔ بعدازاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں کمانڈنگ آفیسر جندروٹ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور شہید سپاہی کو پاک فوج کے دستے نے سلامی دی۔
خبر کا کوڈ : 1009168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش