QR CodeQR Code

دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید

14 Aug 2022 21:28

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ شہداء میں 30 سالہ سپاہی ساجد علی اور 32 سالہ سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں، دونوں شہدا کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے دو اہل کار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر دیر کے علاقے باروال میں گزشتہ روز دھماکا ہوا، جس کے سببب سیکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہداء میں 30 سالہ سپاہی ساجد علی اور 32 سالہ سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ دونوں شہدا کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ دریں اثنا کوٹلی میں سپاہی ساجد علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔  شہید ساجد علاقہ گوئی بٹالی سے تھا جو ایل او سی کا رہنے والا تھا۔ اس کی 8 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ شہید کی نماز جنازہ آج اتوار کو دن ایک بجے گوئی سہنی پنیالی کے مقام پر ادا کی گئی۔ بعدازاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں کمانڈنگ آفیسر جندروٹ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور شہید سپاہی کو پاک فوج کے دستے نے سلامی دی۔


خبر کا کوڈ: 1009168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009168/دیر-میں-دھماکے-سے-سیکیورٹی-فورس-کے-دو-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org