QR CodeQR Code

اربعین کے راستے میں دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ ناکام

14 Aug 2022 21:34

نو اگست کو عراقی فوج نے صوبہ دیالی میں زائرین حسینی کیخلاف دہشتگردانہ کارروائی کو ناکام بنانے کی خبر بھی دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کی سیکیورٹی ایجنسی نے اربعین حسینی میں شرکت کرنے والے زائرین پر دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بنانے کی خبر دی ہے۔ عراقی انٹیلی جنس ادارے نے آج (اتوار) صوبہ بابل کے شمال میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کی خبر دی ہے اور اس بات کا اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد عناصر اربعین حسینی کی تقریب کے دوران دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ عراقی وزیراعظم کے دفتر سے وابستہ انٹیلیجنس بیورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امام حسین (ع) کے چہلم کے ایام آتے ساتھ ہی وزارت داخلہ سے منسلک وفاقی انٹیلی جنس اور ریسرچ آرگنائزیشن نے کربلا کے اطراف کے علاقوں اور اس صوبے کی طرف جانے والے راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع سکیورٹی اور انٹیلی جنس پلان جاری کیا ہے۔

اس بیان کے مطابق، عراقی سکیورٹی فورسز نے حاصل کی گئی معلومات کی بنیاد پر، مشترکہ آپریشنز کمانڈ کے تعاون سے ایک پیشگی کارروائی میں صوبہ "بابل" کے علاقے "جرف النصر" میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جہاں سے مختلف خودکش جیکٹس اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ عراق کے انٹیلیجنس اداروں نے بیان میں مزید کہا کہ دہشت گردوں کا ارادہ تھا کہ اس دھماکہ خیز مواد کو امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کرنے والے زائرین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کریں۔ اس کے علاوہ نو اگست کو عراقی فوج نے صوبہ دیالی میں زائرین حسینی کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی کو ناکام بنانے کی خبر بھی دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009169/اربعین-کے-راستے-میں-دہشتگردانہ-کارروائی-کا-منصوبہ-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org