0
Sunday 14 Aug 2022 22:37

ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم آزادی پاکستان بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم آزادی پاکستان بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی 14 اگست یوم آزادی پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ جشن آزادی کی مناسبت سے ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان نے عملے کے ساتھ مل کر آزادی کا کیک کاٹا، اس موقع پر پولیس کے جوانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ حوالات میں موجود ملزمان کو بھی کیک کھلایا گیا۔ پولیس شہداء کی قربانیوں اور ملک و قوم کی خوشحالی اور دیر پا امن کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے اور پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔
خبر کا کوڈ : 1009176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش