QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم آزادی پاکستان بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

14 Aug 2022 22:37

شہداء کی قربانیوں اور ملک و قوم کی خوشحالی اور دیر پا امن کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے اور پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی 14 اگست یوم آزادی پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ جشن آزادی کی مناسبت سے ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان نے عملے کے ساتھ مل کر آزادی کا کیک کاٹا، اس موقع پر پولیس کے جوانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ حوالات میں موجود ملزمان کو بھی کیک کھلایا گیا۔ پولیس شہداء کی قربانیوں اور ملک و قوم کی خوشحالی اور دیر پا امن کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے اور پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔


خبر کا کوڈ: 1009176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009176/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-یوم-ا-زادی-پاکستان-بھرپور-جوش-جذبے-کیساتھ-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org