اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں ایک مرتبہ پھر دو قبائل کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم فوری طور پر فائر بندی کرا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کرم میں بغدی اور دلاسا کے قبائل کے درمیان فائر بندی کراکر فریقین سے مورچے خالی کرالئے گئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر آمیر نواز کے مطابق علاقے کے اہل سنت و اہل تشیع مشران، انجمن حسینیہ، تحریک حسینی اور وی سی چیئرمین ملک سید اضعر اور دیگر رہنماوں کے تعاون سے فریقین سے مورچے خالی کرالئے گئے ہیں اور 12 ربیع الاول تک امن تیگہ رکھ دیا گیا ہے۔