QR CodeQR Code

کرم کے حلقہ این اے 45 پر ضمنی الیکشن، عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

14 Aug 2022 23:43

پی ٹی آئی چیئرمین نے اعلان کیا تھا کہ وہ ان نو حلقوں پر بیک وقت الیکشن لڑیں گے، جسکے بعد انکی جانب سے ان حلقوں پر الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا رہے ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ کرم کے حلقہ این اے 45 ون پر ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے نو حلقوں پر ضمنی الیکشن کرانے کے اعلان کے بعد عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ ان نو حلقوں پر بیک وقت الیکشن لڑیں گے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے ان حلقوں پر الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1009181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009181/کرم-کے-حلقہ-این-اے-45-پر-ضمنی-الیکشن-عمران-خان-کاغذات-نامزدگی-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org