QR CodeQR Code

بے روزگاری کا جن بے قابو اور پڑھے لکھے نوجوان مستقبل سے مایوس ہیں، سراج الحق

14 Aug 2022 23:53

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام پر بجلی کے ٹیرف میں آئے روز اضافہ آئی ایم ایف کے حکم پر ہوتا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کا جن بے قابو اور  پڑھے لکھے نوجوان مستقبل سے مایوس ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں بجلی غائب ہے اور سیلاب متاثرین مدد کے لیے پکار رہے ہیں، ڈالر سستا ہونے کے باوجود مہنگائی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک میں بے روزگاری کا جن بے قابو ہے اور پڑھے لکھے نوجوان مستقبل سے مایوس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پر بجلی کے ٹیرف میں آئے روز اضافہ آئی ایم ایف کے حکم پر ہوتا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1009182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009182/بے-روزگاری-کا-جن-قابو-اور-پڑھے-لکھے-نوجوان-مستقبل-سے-مایوس-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org