QR CodeQR Code

طالبان حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر افغانستان میں عام تعطیل

15 Aug 2022 00:06

طالبان نے گزشتہ برس 15 اگست کو افغانستان کے آخری معرکے کابل کو بھی فتح کرکے اپنی حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اسی دن اُس وقت کے صدر اشرف غنی بغیر کسی کو بتائے ملک سے فرار ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے پر 15 اگست کو عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت نے 15 اگست کو عام تعطیل اور اس دن کو یوم فتح کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ طالبان کے ایک مقامی کمانڈر نے مقامی افغان میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس فیصلے کی توثیق امیر ہبتہ اللہ سے لی جائے گی اور پھر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ طالبان نے گزشتہ برس 15 اگست کو افغانستان کے آخری معرکے کابل کو بھی فتح کرکے اپنی حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اسی دن اُس وقت کے صدر اشرف غنی بغیر کسی کو بتائے ملک سے فرار ہوگئے تھے جب کہ افغان فوج نے معمولی سی بھی مزاحمت نہیں کی تھی۔ پنجشیر میں تاحال طالبان مکمل طور پر اقتدار میں نہیں آسکے ہیں۔ افغانستان میں طالبان امیر کی جانب سے نامزد کردہ عبوری کابینہ امور مملکت چلا رہی ہے اور تاحال خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد ہے جب کہ ابھی تک کسی ملک نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009185/طالبان-حکومت-کے-ایک-سال-مکمل-ہونے-پر-افغانستان-میں-عام-تعطیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org