0
Wednesday 19 Aug 2009 15:46

سترہویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائیگا: گیلانی

سترہویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائیگا: گیلانی
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ سترہویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے گا اور چارٹر آف ڈیمو کریسی پر مکمل عمل کیا جائیگا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے فیصل آباد موٹروے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چور دروازے سے نہیں بلکہ جمہوری طریقے سے اقتدارمیں آئے ہیں۔ ڈرنے کی بجائے جمہوری اداروں کو مضبوط کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ جلد حل کیا جائیگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلاشبہ اس وقت پاکستان میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری اور چینی کا بحران ہے۔ لیکن وہ ان سب مسائل کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی بحران پر قابو پا لیا ہے اور ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والے دہشت گردوں کا بھی آپریشن کے ذریعے قلع قمع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اور ملتان کے درمیان موٹروے سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

خبر کا کوڈ : 10092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش