QR CodeQR Code

شہباز شریف فوری انتخابات کا اعلان کریں تو بات کرنے کو تیار ہیں، اسد عمر

15 Aug 2022 01:09

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ جلد انتخابات کیلئے حکومت کیساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔ الیکشن کیسے، کب اور کس ادارے نے کرانا ہے، اسکے علاوہ حکومت سے بات نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز شریف جلد فوری انتخابات کا اعلان کریں، تب ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جلد انتخابات کیلئے حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔ الیکشن کیسے، کب اور کس ادارے نے کرانا ہے، اس کے علاوہ حکومت سے بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، نواز شریف آجائیں، مہم چلائیں، پھر بھی الیکشن میں عمران خان کامیاب ہوں گے۔ ہمیں نواز شریف کے آنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، نواز شریف کی واپسی سے متعلق قانون اپنا راستہ اختیار کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں سب سے زیادہ قانون سازی کی گئی، سیاست دانوں کو چوری اور ڈاکے کیلئے کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی، لوٹ مار کے لئے قانون سازی میں حکومت کے ساتھ کبھی نہیں بیٹھیں گے۔ پہلے کہا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس سے عمران خان کی نااہلی نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1009219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009219/شہباز-شریف-فوری-انتخابات-کا-اعلان-کریں-بات-کرنے-کو-تیار-ہیں-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org