QR CodeQR Code

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہیں دے سکتے، مفتاح اسماعیل

15 Aug 2022 02:21

ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے کیلئے 4 ارب ڈالر کا بندوبست کہیں اور سے کرنے کی شرط لگائی تھی، دوست ممالک سے 4 ارب ڈالر حاصل کرنے کا انتظام کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہیں دے سکتی، ہم نقصان برداشت نہیں کرسکتے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 15 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس لگنے جا رہا ہے اور نہ ہی لیوی لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے کے لیے 4 ارب ڈالر کا بندوبست کہیں اور سے کرنے کی شرط لگائی تھی، دوست ممالک سے 4 ارب ڈالر حاصل کرنے کا انتظام کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کی جا سکتی ہے۔ یہ کمی عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے تناسب سے کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1009220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009220/پیٹرولیم-مصنوعات-پر-سبسڈی-نہیں-دے-سکتے-مفتاح-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org