QR CodeQR Code

شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 11 بجے تک ملتوی

15 Aug 2022 10:08

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے 11 بجے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 11 بجے تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے 11 بجے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ دورانِ سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے کیس التواء میں رکھنے کی استدعا کی گئی۔ شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم تیار ہیں، آپ آج ہی دلائل سن کر درخواست پر فیصلہ کر دیں۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے کہا کہ اسی طرح کا معاملہ ہائی کورٹ میں بھی زیرِ التواء ہے۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر سے متعلق درخواست زیرِ التواء ہے، ہائی کورٹ میں کیس دائر ہونے کے باوجود عدالت سن سکتی ہے، طے شدہ قانون ہے کہ ایک منٹ کسی کو بغیر وجہ جیل میں نہیں رکھا جا سکتا، حکومت جان بوجھ کر اس معاملے کو لٹکانا چاہ رہی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 11 بجے ریکارڈ سمیت پیش ہوں، آپ وکالت نامہ بھی جمع کرائیں، 11 بجے بحث بھی کریں۔ اس کے ساتھ ہی سماعت 11 بجے تک ملتوی کردی گئی، وکیل 11 بجے دلائل دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1009223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009223/شہباز-گ-ل-کی-درخواست-ضمانت-پر-سماعت-11-بجے-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org