QR CodeQR Code

گیلانی نے پی ٹی آئی کو امپورٹڈ پارٹی کہہ دیا

15 Aug 2022 10:54

سابق وزیراعظم نے ملتان کے حلقہ157 میں خطاب کیا اور اس دوران پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان سمیت جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو امپورٹڈ پارٹی کہہ دیا۔یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے حلقہ157 میں خطاب کیا اور اس دوران پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان سمیت جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا آئین و قانون فارن فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ پر چلتی ہے، یہ امپورٹڈ پارٹی ہے اور امپورٹڈ پارٹی نامنظور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مقدمات پر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں جب کہ عمران خان سڑکوں پر آنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009232/گیلانی-نے-پی-ٹی-ا-ئی-کو-امپورٹڈ-پارٹی-کہہ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org