QR CodeQR Code

باجوڑ، تحصیل چیئرمین کی گاڑی پر حملہ

15 Aug 2022 11:42

پولیس کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں حاجی سید بادشاہ سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی تحصیل خار کے چیئرمین سید بادشاہ کی گاڑی پر سالار زئی کے علاقے میں بم سے حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں حاجی سید بادشاہ سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009245/باجوڑ-تحصیل-چیئرمین-کی-گاڑی-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org