QR CodeQR Code

ایکواڈور میں دھماکا، جرائم پیشہ گینگز کی جانب سے اعلان جنگ قرار

15 Aug 2022 11:53

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز گوایا کوئل میں ہونے والے دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ایکواڈور کے وزیر داخلہ نے گزشتہ روز پورٹ سٹی گوایا کوئل میں ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے کو جرائم پیشہ گینگز کی جانب سے حکومت کے جنگ کا اعلان قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز گوایا کوئل میں ہونے والے دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کے بعد ایکواڈور کے مشہور ترین شہر اور اہم معاشی حب گوایا کوئل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جو گزشتہ برس اکتوبر کے بعد سے جرائم پیشہ گینگز کی کارروائیوں کے باعث ایکواڈور میں چوتھی ایمرجنسی ہے۔ ایکواڈور کے حکومتی ارکان نے گوایا کوئل میں ہونے والے دھماکے کو ایک منظم کارروائی قرار دیا ہے جبکہ وزیر داخلہ پیٹرک کیریلو کا کہنا ہے کہ دھماکا جرائم پیشہ گینگز کی جانب سے حکومت کے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بولویا اور پیرو سے کوکین کی اسمگلنگ کے روٹ کے طور پر استعمال ہونے والے ایکواڈور میں حالیہ دنوں میں قتل اور دیگر جرائم میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009248/ایکواڈور-میں-دھماکا-جرائم-پیشہ-گینگز-کی-جانب-سے-اعلان-جنگ-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org