0
Monday 15 Aug 2022 12:16

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پیر کو بھی ہلکی تا درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ کل رات سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔ چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب کے جنوب میں تاحال موجود ہے اور ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے شہر میں بادل بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں بارشوں کا دوسرا سسٹم کل سے اثر انداز ہوگا، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ 18 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش