QR CodeQR Code

کروڑوں کا گھپلا، مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی عبوری ضمانت مسترد

15 Aug 2022 12:29

نیب کے مطابق اعجاز جکھرانی نے خیرپور اور جیکب آباد میں ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کی اور سرکاری خزانے کو 31 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ترقیاتی فنڈز میں 31 کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس میں سندھ ہائیکورٹ نے مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔ مشیر جیل خانہ جات کی کرپشن ریفرنس میں عبوری ضمانت کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بیچ میں اختلاف کے باعث معاملہ ریفری جج جسٹس ندیم اختر کو بھیجا گیا تھا، جنہوں نے اعجاز جکھرانی کی ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ کیس کی سماعت میں جسٹس نظر اکبر نے عبوری ضمانت کی توثیق، جبکہ جسٹس فیصل کمال عالم نے اختلاف کیا تھا، جس کی وجہ سے کیس ریفری جج جسٹس ندیم اختر کو بھیجا گیا تھا۔ نیب کے مطابق اعجاز جکھرانی نے خیرپور اور جیکب آباد میں ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کی اور سرکاری خزانے کو 31 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1009256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009256/کروڑوں-کا-گھپلا-مشیر-جیل-خانہ-جات-اعجاز-جکھرانی-کی-عبوری-ضمانت-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org