0
Monday 15 Aug 2022 12:33

حکومت شہباز گِل پر دوبارہ تشدد کرنا چاہتی ہے، فواد چوہدری

حکومت شہباز گِل پر دوبارہ تشدد کرنا چاہتی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گِل پر پہلے بھی تشدد کیا گیا اب حکومت ان پر دوبارہ تشدد کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گِل اوورسیز پاکستانی ہیں، وہ کمزور ہیں اس لیے پکڑے گئے، آپ صرف تشدد کرنے کے لیے شہباز گِل کا ریمانڈ چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری پارٹی شہباز گِل کے ساتھ ہے، یہ معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 25 مئی کے واقعے پر مہذب طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے، امید ہے کہ آج 2 بجے شہباز گِل کی ضمانت منظور ہو جائے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کے والدین پاکستان میں نہیں ہیں، یہ کیس کمزور ہے، اس میں حکومت کے وکیل دلائل دینے کو تیار ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی پر شہباز گِل نے جو کہا وہ بھی سامنے ہے، 10 محرم کو موبائل سگنل نہیں تھے، اس لیے شہباز گِل نے لینڈ لائن سے کال کی۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنانا رانا ثناء اللّٰہ کی پالیسی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش