QR CodeQR Code

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں ڈیڑھ روپے سے زائد کی کمی

15 Aug 2022 12:36

امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، جبکہ پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 1.90 روپے کمی سے 213.59 روپے کا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، جبکہ پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 1 روپے 90 پیسے سستا ہونے کے بعد 213 روپے 59 پیسے کا ہو گیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 547 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 100 انڈیکس بڑھ کر 43400 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009258/پاکستانی-روپے-کے-مقابل-امریکی-ڈالر-کی-قدر-میں-ڈیڑھ-سے-زائد-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org