0
Monday 15 Aug 2022 14:34

یوم آزادی پر مودی حکومت تاریخ کو مسخ کر رہی ہے، سونیا گاندھی

یوم آزادی پر مودی حکومت تاریخ کو مسخ کر رہی ہے، سونیا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ بھارت آج آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس دوران کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے آزادی کے تہوار پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مودی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ مہاتما گاندھی اور جواہر لعل نہرو جیسے لیڈروں کو بدنام کرنے کے لئے تاریخی حقائق کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے سیاسی پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے مہاتما گاندھی اور جواہر لعل نہرو کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس کی عبوری صدر نے الزام لگایا کہ مودی حکومت جدوجہد آزادی کے دوران ہندوستانی افواج کی قربانیوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس تاریخی حقائق کو جھوٹا بنانے اور گاندھی، نہرو، آزاد، پٹیل جیسے لیڈروں کو بدنام کرنے کی اس متعصب حکومت کی ہر کوشش کی مخالفت کرے گی۔ ہندوستان کے 76ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ پچھلے 75 سالوں میں انتہائی باصلاحیت ہندوستانیوں نے ملک کو سائنس، تعلیم، صحت اور معلومات کے شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ ہندوستان کے وژنری لیڈروں نے ایک آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابی نظام کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے مضبوط جمہوریت اور آئینی اداروں کے لئے بھی انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہندوستان نے اپنی متنوع ثقافتوں اور زبانوں کے ذریعہ ایک قابل فخر قوم کے طور پر اپنی شبیہ کو مضبوط کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش