QR CodeQR Code

کوئٹہ کسٹمز کی متعدد کارروائیاں، کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد

15 Aug 2022 15:52

ترجمان کوئٹہ کسٹمز کے مطابق دالبندین اور رکھنی میں متعدد کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً 10 کروڑ روپے کی مالیت کا غیر ملکی سامان اور گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس کوئٹہ نے لیویز فورس کے ہمراہ دالبندین میں کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکرز سے ہزاروں لیٹر غیر ملکی ڈیزل برآمد کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران 4 ٹینکرز کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ اسی طرح رکھنی کے مقام پر بھی ایک ٹرک اور کنٹینر سے بڑی تعداد میں چھالیہ اور نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد کرلیا گیا۔ کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ غیر ملکی سامان گھریلو سامان کی آڑ میں اسمگل کی جا رہی تھیں۔ ترجمان کوئٹہ کسٹمز کے مطابق برآمد شدہ سامان کی ٹوٹل مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔ کسٹمز نے سامان کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009294/کوئٹہ-کسٹمز-کی-متعدد-کارروائیاں-کروڑوں-روپے-کا-غیر-ملکی-سامان-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org