0
Monday 15 Aug 2022 20:00

انڈیا نے دریائے راوی میں 1 لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا

انڈیا نے دریائے راوی میں 1 لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ انڈیا نے دریائے راوی میں 1 لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے۔ سیلابی ریلہ آج رات جسر کے مقام پر پاکستان میں داخل ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق انڈیا کی جانب سے دریائے راوی میں 1 لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا۔ سیلابی ریلا آج رات جسر کے مقام سے پاکستان میں داخل ہو گا اور کل دوپہر کو لاہور کے ملحقہ علاقوں میں داخل ہو گا۔ سیلابی ریلے سے 6 لاکھ آبادی متاثر ہونے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ محکموں نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1009308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش