0
Monday 15 Aug 2022 20:09

سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانیوالوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس واپس دینے کا اعلان

سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانیوالوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس واپس دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے سرکاری سکیم کے تحت حج کیلئے جانیوالے حجاج کرام کو ڈیڑھ لاکھ روپے حج سپورٹ رقم کی واپسی سترہ اگست سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حج سپورٹ فنڈ کی مد میں سرکاری حجاج کرام کو پانچ ارب دس کروڑ تہتر لاکھ پچاس ہزار روپے کی تقسیم کا عمل سترہ اگست سے اکتیس اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔ حجاج کرام کو رقوم کی واپسی کی اطلاع بذریعہ موبائل فون پیغام سے کی جائے گی۔ حجاج کرام قومی شناختی کارڈ، وزارت مذہبی امور کا پیغام، پاسپورٹ سمیت دیگر کوائف دکھا کر رقم لے سکیں گے۔ وفاقی حکومت نے مہنگائی کی وجہ سے سرکاری حج پر ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حج آپریشن مکمل ہونے پر اضافی رقوم واپس کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش