QR CodeQR Code

ایران اور شہید سلیمانی کی جدوجہد نہ ہوتی تو ہمارا منصوبہ کاغذوں کی حد تک رہ جاتا، حسن نصراللہ

15 Aug 2022 22:05

ایک انٹرویو میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں جنگ میں شہید جنرل قاسم سلیمانی جیسے تھنک ٹینک کی ضرورت تھی اور شہید جنرل قاسم سلیمانی ہمارے فیصلوں میں شامل رہتے اور نئی تجاویز دینے والوں کی قدردانی کرتے اور انکی تجاویز پر عمل کرتے۔


اسلام ٹائمز۔ حزب‌ الله لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے گذشتہ شب ایک ٹیلی ویژن پروگرام (وہ ہمارے ساتھ تھے) میں کہا کہ اگر ایران حمایت نہ کرتا اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی جدوجہد نہ ہوتی تو ہمارا منصوبہ صرف کاغذوں کی حد تک ہی رہ جاتا، لیکن شہید جنرل قاسم سلیمانی نے ہماری باتیں اور منصوبے ایرانی حکام کے گوش گذار کئے، اس لئے کہ حزب‌ الله کو میزائل، ڈرون اور اپنے ہتھیاروں کو تیار اور اپ گریڈ کرنے کی ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان کی آزادی کے بعد ایک میٹنگ میں شہید جنرل قاسم سلیمانی بھی ہمارے ساتھ تھے، اس میٹنگ میں 2000ء میں حزب‌ الله کی تاریخی فتح کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر غور کیا گیا کہ اسرائیل اس شکست کو ہضم نہیں کرسکتا اور ایک روز وہ حزب‌ الله کو نابود کرنے کیلئے اُس پر حملہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل دراصل لبنان کی سرزمین اور پانی پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، اسیروں کو رہا کرنے کی بھاری ذمہ داری بھی ہماری گردن پر تھی اور ہم نے اسرائیلی فوجیوں کو دبوچنے کا پروگرام بھی بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگ میں شہید جنرل قاسم سلیمانی جیسے تھنک ٹینک کی ضرورت تھی اور شہید جنرل قاسم سلیمانی ہمارے فیصلوں میں شامل رہتے اور نئی تجاویز دینے والوں کی قدردانی کرتے اور ان کی تجاویز پر عمل کرتے۔ حزب‌الله لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی ہمیشہ استقامتی محاذ کو طاقتور بنانے کے لئے کوشاں رہتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1009325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009325/ایران-اور-شہید-سلیمانی-کی-جدوجہد-نہ-ہوتی-ہمارا-منصوبہ-کاغذوں-حد-تک-رہ-جاتا-حسن-نصراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org