QR CodeQR Code

لیہ، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا سینئر تنظیمی اراکین کیساتھ اجلاس

15 Aug 2022 22:09

اجلاس میں طلباء کی رہنمائی، تعلیم و تربیت، انہیں ایک باعمل و باکردار شخصیت کے طور پر تیار کرنے اور موجودہ فاسدہ ماحول سے بچانے کے لیے تنظیم اور تنظیمی کرداروں کو سراہا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع لیہ کا سینئر تنظیمی اراکین کیساتھ اجلاس منعقد ہوا، جے ایس او ضلع لیہ کے آرگنائزر اعتزاز حسن سید نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر لیہ میں طلبہ کی تعلیم و تربیت، معاشرے کے اندر پھیلتی ہوئی فحاشی و عریانی، طلباء تنظیم کی کارکردگی اور ذمہ داریوں کا مکمل جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں طلباء کی رہنمائی، تعلیم و تربیت، انہیں ایک باعمل و باکردار شخصیت کے طور پر تیار کرنے اور موجودہ فاسدہ ماحول سے بچانے کے لیے تنظیم اور تنظیمی کرداروں کو سراہا گیا اور اس نیک کاوش کو مزید منظم انداز سے پروان چڑھانے کے لیے سینئر اراکین نے 12 رکنی معاون کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا، جو ضلعی نظارت اور معاونت کا کردار ادا کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1009326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009326/لیہ-جعفریہ-سٹوڈنٹس-آرگنائزیشن-کا-سینئر-تنظیمی-اراکین-کیساتھ-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org