0
Monday 15 Aug 2022 22:24

بلوچستان میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری

بلوچستان میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری
اسلام ٹائمز۔ مون سون بارشوں کے حالیہ اسپیل نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔ ضلع کوہلو میں ڈیم میں پانی کے اوور فلو کی وجہ سے کلی جمعہ، بلاول ٹاؤن، کلی اوریانی سمیت متعدد دیہات ڈوب گئے۔ ضلع دکی کے بیشتر علاقے بھی سیلاب کی زد میں آگئے۔ پی ڈٰی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب کے باعث مزید 9 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 19 ہزار 762 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ڈیموں کے نقصان کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ غفلت پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ پی ڈٰی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کو اب تک 21 ہزار 500 ٹینٹ، 31 ہزار خوراک کے پیکٹ فراہم کئے گئے ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1009327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش