0
Monday 15 Aug 2022 22:57

یوم آزادی پر وزیر اعظم کی موجودگی میں حیا سوز رقص کی شدید مذمت کرتے ہیں، مولانا عبد السمیع

یوم آزادی پر وزیر اعظم کی موجودگی میں حیا سوز رقص کی شدید مذمت کرتے ہیں، مولانا عبد السمیع
اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کے موقع پر سرکاری تقریب میں وزیر اعظم پاکستان اور کابینہ کی موجودگی میں مخلوط حیا سوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبد السمیع امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے دفتر جماعت اسلامی سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بزرگوں نے آزادی رقص و سرور کی محفلیں سجانے کے لئے حاصل نہیں کی تھی، گزشتہ 75 سالوں سے پاکستان میں انگریزوں کے ایجنٹ برسر اقتدار رہے ہیں جن کا ایجنڈا ہی قوم کو ان کے اصل ہدف سے دور رکھنا ہے۔ ہم ایسے پروگرامز کی پرزور مزمت کرتے ہیں، کروڑوں روپے خرچ کرکے جناح کنونشن میں آزادی کے نام پر پی ڈی ایم کی حکومت نے جو طوفان بدتمیزی مچائی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ امیر جماعت اسلامی جی بی کا کہنا تھا کہ سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان درست فرما رہے ہیں کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ہے، سب کا مشترکہ ایجنڈا ہے، یہ سب قوم کو نچوا کر اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پاکستان اسلام کے ماننے والوں کا ملک ہے، چند کرپٹ اشرافیہ کی پالیسیوں کو ناکام بنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1009338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش