QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی جے یو آئی میں شامل

15 Aug 2022 22:57

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمیع اللہ علیزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معاشرت اور معیشت سب کچھ تباہ کردیا، عمران خان کا فتنہ سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے پہچانا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی (ایم پی اے) سمیع اللہ علیزئی جمعیت علماء  اسلام (جے یو آئی) میں شامل  ہوگئے۔ ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمیع اللہ علیزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معاشرت اور معیشت سب کچھ تباہ کردیا، عمران خان کا فتنہ  سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے پہچانا۔ سمیع اللہ علیزئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو بھی اب منی ٹریل دینی ہے، اقتدار سے پہلے تمہارے پاس گھر کی دیوار بنانے کے پیسے نہیں تھے، آج کروڑوں کی گاڑیوں میں کیسے گھومتے ہو۔ سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ علی امین نے کروڑوں روپے کے سیوریج سسٹم کے ٹھیکے میں کمیشن لیا ہے، یہ پٹواریوں سے پیسے لیتے ہیں اور ملازمتیں دینے کے بھی پیسے لیتے ہیں اور دیہاتیوں کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1009339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009339/ڈی-آئی-خان-پی-ٹی-ا-ئی-کے-سابق-رکن-صوبائی-اسمبلی-جے-یو-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org