0
Monday 15 Aug 2022 23:21

جہاد اسلامی کیجانب شام پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت

جہاد اسلامی کیجانب شام پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" نے شام پر ایک مرتبہ پھر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں تین فوجیوں کے جاں بحق اور تین افراد کے زخمی ہونے کی مذمت کی ہے۔ جہاد اسلامی کے ترجمان "طارق سلمی" نے کہا ہے کہ ہم برادر اسلامی ملک شام پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور تین شامی فوجیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم شام کے ساتھ مکمل یکجہتی پر زور دیتے ہوئے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم شام کے خلاف صیہونیوں کی بارہا جارحیت اور اس کے اتحاد و خود مختاری کو نشانہ بنانے پر عربوں کی خاموشی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

جہاد اسلامی کے ترجمان نے اس امر کی جانب زور دیا کہ تمام کوششوں کے باوجود شام، دشمن اور اس کے اتحادیوں کے سامنے ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ شب دمشق کے مقامی وقت 20:50 کے قریب صیہونی دشمن نے بیروت کے جنوب مشرق سے دمشق کے اطراف میں بعض علاقوں کو نشانہ بنایا اور اسی وقت سمندر کی جانب سے طرطوس کے جنوب میں کچھ مقامات کو نشانہ بنایا۔ شامی فضائی دفاع نے بھی ان میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا۔
 
خبر کا کوڈ : 1009344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش