QR CodeQR Code

جے ڈی سی کی جانب سے پاکستان کے پہلے فری آئی ٹی سٹی کا افتتاح

15 Aug 2022 23:34

کراچی میں تقریب سے خطاب میں سیکریٹری جنرل جے ڈی سی ظفر عباس نے کہا کہ فی زمانہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا، ترقی کے اس دور میں ہم اپنے نوجوانوں کو زمانے کی ہر ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر جے ڈی سی کی جانب سے پاکستان کے پہلے فری آئی ٹی سٹی کا افتتاح معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ تنزیلہ ام حبیبہ اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چودھری کے ہاتھوں کردیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی سی سینٹرل و ایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم، بریگیڈیئر الطاف، مولر اینڈ فپس کے بزنس ہیڈ مزمل اطہر، بارک لے لرننگ لاہور کے سربراہ عثمان اختر، کمیونٹی پولیس کے سربراہ مراد سوہنی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل مسرور احسن، ڈائریکٹر ایجوکیشن سینٹرل اختر رضا، JDC ریسکیو چیف علی نجف، InDriver کی PR اینڈ کمیونیکیشن ہیڈ پاکستان سدرہ کرن نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

بعد از افتتاح چیئرمین جے ڈی سی شیخ محمد حسن نے دعا کرائی۔ اس موقع پر شرکاء نے جے ڈی سی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے جنرل سیکریٹری ظفر عباس اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جے ڈی سی عوام الناس کی خدمت میں ایک عظیم تاریخ رقم کررہا ہے۔ سیکریٹری جنرل جے ڈی سی فاؤنڈیشن ظفر عباس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فی زمانہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا، ترقی کے اس دور میں ہم اپنے نوجوانوں کو زمانے کی ہر ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1009346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009346/جے-ڈی-سی-کی-جانب-سے-پاکستان-کے-پہلے-فری-آئی-ٹی-سٹی-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org