QR CodeQR Code

میری جان کو خطرہ ہے، عمران خان

15 Aug 2022 23:39

اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی سے کچھ نہیں چھپایا، گزشتہ 4 ماہ میں جو مہنگائی آئی وہ سب کے سامنے ہے۔ سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پورے پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمن تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ پاکستان میں چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا ہے، عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا آئین مجھے پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے جبکہ انہوں نے بھی مہنگائی پر احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، یہ لوگ مجھے نااہل کرانا چاہتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی سے کچھ نہیں چھپایا، گزشتہ 4 ماہ میں جو مہنگائی آئی وہ سب کے سامنے ہے۔ سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پورے پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ 25 مئی کو لوگوں پر بدترین تشدد کیا گیا، 25 مئی کو اگر میں دھرنا دیتا تو ملک میں انتشار ہونا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن کا کیس احمقانہ ہے، ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد ہمارے خلاف کیسز چلائے گئے جبکہ جب سے الیکشن جیتا یہ گھبرائے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1009347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009347/میری-جان-کو-خطرہ-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org