QR CodeQR Code

افغان دار الحکومت کابل میں زوردار دھماکا

15 Aug 2022 23:55

دھماکا کابل میں ایک ٹیلی ویژن اسٹیشن کے قریب ہوا جس میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ افغان وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک ہاتھ گاڑی میں رکھا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا کابل میں ایک ٹیلی ویژن اسٹیشن کے قریب ہوا جس میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ افغان وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک ہاتھ گاڑی میں رکھا گیا تھا۔ خیال رہے کہ یہ دھماکا ایسے وقت ہوا ہے جب افغانستان میں طالبان کے اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے پر آج 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1009351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009351/افغان-دار-الحکومت-کابل-میں-زوردار-دھماکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org