QR CodeQR Code

آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیراعظم

16 Aug 2022 00:05

معروف برطانوی جریدے اکانومسٹ میں اپنے مضمون میں انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی سے ہمارا سیاسی ماحول بری طرح منقسم ہو رہا ہے، ملک کو غربت سے نجات دلانے کی بجائے سیاسی جماعتیں باہم متصادم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو غربت سے نجات دلانے کی بجائے سیاسی جماعتیں باہم متصادم ہیں، آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمد کیلئے ہمیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ معروف برطانوی جریدے اکانومسٹ میں اپنے مضمون میں انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی سے ہمارا سیاسی ماحول بری طرح منقسم ہو رہا ہے، ملک کو غربت سے نجات دلانے کی بجائے سیاسی جماعتیں باہم متصادم ہیں، پاکستان 60 کی دہائی میں مثبت سمت میں گامزن تھا، 60 کی دہائی میں پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کی تیاری کر رہا تھا، 2022ء میں ہم خود کو معاشی بحران میں پھنساہوا پارہے ہیں،عالمی برادری اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے، ایک طرف اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کا چیلنج درپیش ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دوسری طرف امریکا کو تاریخی مالیاتی خسارے جبکہ یورپ کو جنگ کا سامنا ہے، تین نمایاں مسائل کے باعث ہماری ترقی کا سفر رک گیا ہے، ترقی کے اہم عناصرتعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے پر خاطرخواہ رقم خرچ نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1009352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009352/آئی-ایم-ایف-پروگرام-پر-عملدرآمد-کیلئے-مالی-مشکلات-کا-سامنا-کرنا-پڑے-گا-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org