عدلیہ اور اسکا مرکز ہمارے لئے سرخ لکیر ہے، محمد صالح العراقی
16 Aug 2022 08:00
گذشتہ روز اپنے بیان میں الصدر تحریک کے اہم رہنماء کا کہنا تھا کہ اگلے سنیچر کے دن تحریر اسکوائر پر ملین مارچ کا انعقاد کیا جائیگا۔
اسلام ٹائمز۔ عراق میں الصدر تحریک کے سربراہ "سید مقتدیٰ الصدر" کے سب سے قریبی سمجھے جانے والے لیڈر نے زور دے کر کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور اس کا مرکز ہمارے لئے سرخ لکیر (Red Line) ہے۔ سید مقتدیٰ الصدر کے قریبی ترین ساتھی سمجھے جانے والے الصدر تحریک کے رہنماء "محمد صالح العراقی" نے کہا ہے کہ اگرچہ ہم اپنی سپریم کورٹ میں اصلاحات کے حامی ہیں، لیکن اس کے باوجود ہماری عدلیہ اور اس کا احاطہ ہمارے لئے ریڈ لائن ہے۔ العراقی نے الصدر کے حامیوں سے ملین مارچ مظاہروں کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان مظاہروں میں سات اہم نکات کا خیال رکھا جائے۔ جو درج ذیل ہیں:
1۔ سید مقتدیٰ الصدر کے نزدیک نعروں، تقریروں، تصویروں، جھنڈوں یا بینرز وغیرہ میں ان (مقتدیٰ الصدر)کا ذکر ممنوع ہے۔
2۔ مظاہرے پرامن ہونے چاہئیں۔
3۔ آپ کا مطالبہ نظام اور اس کے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے ادارے عدلیہ، مقننہ اور ایگزیکٹو میں اصلاح اور بدعنوانوں کے خلاف جدوجہد ہے جبکہ صدر دھڑے کی پارلیمنٹ میں واپسی کا کوئی بھی مطالبہ سختی سے ممنوع ہے۔
خبر کا کوڈ: 1009385