QR CodeQR Code

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کر دی

16 Aug 2022 18:22

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں دین کا کام ہوا، پی ٹی آئی کے دور  میں کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کیساتھ زیادتیوں پر بات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی جماعت سے بی اے تک مفت تعلیم اور کتابیں بھی فری کر دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرکاری ملازمتوں سے پابندیاں اُٹھا رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) ملازمتوں پر سانپ بن کر بیٹھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں دین کا کام ہوا، پی ٹی آئی کے دور  میں کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کیساتھ زیادتیوں پر بات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی جماعت سے بی اے تک مفت تعلیم اور کتابیں بھی فری کر دی ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری سکول ہوں یا یونیورسٹیاں، دینی تعلیم کے فروغ پر کام شروع کر دیا ہے، سود کیخلاف بھی قانون سازی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں دینی تعلیم دینے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، جو نئی نسل کو حقیقی عاشقِ رسول بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم پاکستان کو ایسی ریاست بنائیں گے جو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست ہو گی، جس میں تمام باشندوں کو ان کے حقوق حاصل ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1009387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009387/وزیر-اعلی-پنجاب-چودھری-پرویز-الہی-نے-ملازمتوں-پر-عائد-پابندی-ختم-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org