0
Tuesday 16 Aug 2022 09:12

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں پر فلسطینیوں کا حملہ

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں پر فلسطینیوں کا حملہ
اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوجی مغربی کنارے کے علاقے "طولکرم" میں فلسطینی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں، جس کے نتیجے میں کچھ اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ نیوز ایجنسیز نے مغربی کنارے میں طولکرم کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کے واقعے کی خبر دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طولکرم میں صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ عربی ذرائع ابلاغ نے بھی طولکرم میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی رپورٹ دی ہے۔

صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ واقعے کے بعد حملے کے مرتکب افراد کی تلاش کے لئے صیہونی فوج کی بھاری نفری مذکورہ علاقے میں تعینات کی گئی ہے۔ تل ابیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سی ایک کی حالت نازک ہے۔ عبرانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ نابلس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں "ابراہیم النابلسی" اور ان کے دو ساتھیوں کے قتل کے جواب میں تل ابیب مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش