QR CodeQR Code

صیہونی فوجی اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک

16 Aug 2022 09:34

صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف "آویو کوخاوی" واقعے کی تحقیقات کرینگے، جبکہ اسکے اہلخانہ کو مذکورہ فوجی کی موت کی اطلاع دیدی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے پر حملے کے دوران ایک اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی کنارے میں طولکرم کے علاقے پر ایک اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھی کی گولی کا نشانہ بنتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ فوجی اپنے ساتھیوں کو بتائے بغیر اپنی چوکی سے باہر نکلا اور جب اس نے چیک پوسٹ پر واپس آنا چاہا تو ایک اور فوجی نے اسے "دشمن" سمجھ کر گولی مار دی۔

رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ صیہونی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف "آویو کوخاوی" واقعے کی تحقیقات کریں گے، جبکہ اس کے اہل خانہ کو مذکورہ فوجی کی موت کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب خبر رساں ذرائع نے آج (منگل) علی الصبح مغربی کنارے میں طولکرم کے علاقے میں صیہونی حکومت کے فوجیوں پر فائرنگ کے واقعے کی خبر دی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ "طولکرم" میں صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1009402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009402/صیہونی-فوجی-اپنے-ہی-ساتھی-کی-گولی-لگنے-سے-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org